اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کی کرم ایجنسی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارت خانے نے کرم ایجنسی میں پاراچنار سے پشاور جانے والے مسافروں کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
شیئرینگ :
اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے نے کرم ایجنسی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارت خانے نے کرم ایجنسی میں پاراچنار سے پشاور جانے والے مسافروں کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے پورے خطے کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ دہشت گردی جہاں بھی ہوجائے، مذمت کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ پاراچنار سے پشاور جانے مسافروں کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں 42 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ابھی تک کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...