تاریخ شائع کریں2023 15 November گھنٹہ 12:44
خبر کا کوڈ : 614748

غزہ شہر اور شمالی غزہ میں صرف ایک ہسپتال محدود پیمانے پر فعال ہے

اس وقت الاہلی عرب ہسپتال میں 500 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واحد ہسپتال ہے جہاں اب بھی مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس ہسپتال کو بھی ضروری سازوسامان اور اشیا کی دستیابی میں کمی کا سامنا ہے۔
غزہ شہر اور شمالی غزہ میں صرف ایک ہسپتال محدود پیمانے پر فعال ہے
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس وقت غزہ شہر اور شمالی غزہ میں صرف ایک ہسپتال محدود پیمانے پر فعال ہے۔

اس ہسپتال جو مریض داخل ہیں ان کو کسی حد علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں تمام دیگر ہسپتال بجلی کی کمی، علاج معالجے کے لیے ضروری چیزوں کی عدم دستیابی اور اسرائیلی فوج کی بمباری کی وجہ سے آکسیجن، خوراک اور پانی کی قلت سے بند ہو گئے ہیں۔

اس وقت الاہلی عرب ہسپتال میں 500 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واحد ہسپتال ہے جہاں اب بھی مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس ہسپتال کو بھی ضروری سازوسامان اور اشیا کی دستیابی میں کمی کا سامنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایندھن کی کمی، بمباری سے تباہی، حملوں اور غیریقینی صورتحال میں اس وقت غزہ میں 36 میں سے 22 ہسپتال اس وقت ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

اس ادارے نے خبردار کیا ہے کہ شمالی حصے کے ہسپتالوں سے اسرائیلی فوج کی طرف سے مریضوں کے انخلا کا حکم ان مریضوں کے لیے سزائے موت کے برابر ہی ہوگا کیونکہ انھیں دوبارہ جنوبی حصے کے ہسپتالوں میں داخلہ نہیں مل سکے گا۔
https://taghribnews.com/vdcjxxemouqevaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ