آسٹریا کی نیوز ایجنسی سٹانڈرڈ(DerStandard)کا تجزیہ:
تہران آیندہ الیکشن سے پریشان یا مغرب پر ایرانی الیکشن کا وحشت طاری
تنا(TNA)کشمیر
آسٹریا کی نیوز ایجنسی سٹانڈرڈ(DerStandard) نے "تہران آیندہ الیکشن سے پریشان" کے عنوان سے خبر شائع کرکے قائد انقلاب اسلامی کے بیانات کو توڑ مروڑ کر تجزیہ کیا ہے ۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز کا تہران سے مراسلہ: اس خبر میں آیا ہے کہ : "ایران میں تقریبا چھے مہینے بعد الیکشن ہو رہے ہیں، اس پر ایران کے مذھبی پیشوا نے رمضان کے اختتام پر آیندہ الیکشن میں مشکلات اور بد امنی کی طرف اشارہ کیا ۔ صدر جمہور کے انتخابات کو دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے با وجود حکومت کا ابھی تک مشروعیت کا سامنا ہے۔"
اس قسم کا تجزیہ عید فطر کے موقعہ پر قائد انقلاب اسلامی کے بیانات کے 9 دن بعد آیا ہے جس میں قائد انقلاب نے الیکشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تاکید کی فرمائی کہ الیکشن ملک کی ریڑ کی ہڑی کے مانند ہے اسکی بھر پور حفاظت کرکے ملک کیلئے چلینج میں تبدیل نہیں کیا جانا چاہئے، ایسی حکیمانہ رہنمائی کو ایران کا آیندہ انتخابات سے پریشان ہونے سے تعبیر کیا گيا ہے!
نامعلوم شخص کی طرف سے لکھی گئی اس خبر میں پارلمنٹ،عدلیہ اور حکومت کے درمیان تال میل کا فقدان ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے:"ان تینوں کو ایکدوسرے کا سامنا ہے جبکہ ہر کوئی اپنے الگ دائرے میں گھرا پڑا ہے۔" اس نے آگے لکھتے ہوئے مجلس تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور آیت اللہ محمد رضا مہدوی اور آیت اللہ مصباح یزدی پر الزام عائد کیا ہےکہ وہ پارلمنٹ میں اپنی اپنی پارٹیوں کیلئے حصہ ڈھونڈنے کے چکر میں ہیں۔
خبر کی انتہا میں پچھلے صدارتی الیکشن میں فتنہ اندازی کرنے والوں کو جیلوں کے الگ الگ کوٹھریوں میں بند کہ جنکا ملک سے باہر کسی سے بھی رابطہ نہ ہونے کی بات کہی ہے۔!