تاریخ شائع کریں2025 15 January گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 664313

نتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ کا راگ الاپ دیا

صیہونی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق نتن یاہو نے قیدیوں کے خاندانوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں
نتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ کا راگ الاپ دیا
اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ طویل مدتی جنگ بندی کے لئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انتہا پسند صیہونی کابینہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے کے مقصد سے حماس کے ساتھ امن مذاکرات میں کئی بار رکاوٹیں پیدا کیں۔ تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں فریقین کسی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

صیہونی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق نتن یاہو نے قیدیوں کے خاندانوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

نتانیاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ طویل مدتی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کرنے کو تیار ہیں۔

ہارٹز کے مطابق نتانیاہو نے قیدیوں کے خاندانوں کو یہ وعدہ بھی کیا کہ اگر غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تو اسے فوری طور پر نافذ کیا جائے گا اور قیدیوں کا جلد تبادلہ کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdccs0qe12bqe18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ