یمنی افواج کا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور پر حملہ
یمنی فوج کے میزائل یونٹ اور بحریہ نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور الحدیدہ و بندر الصلیف پر امریکی اور برطانوی افواج کے حملوں کے جواب میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور کو نشانہ بنایا۔
شیئرینگ :
یمن کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن کے میزائل یونٹ اور بحریہ نے مشترکہ آپریشن کے دوران بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کے میزائل یونٹ اور بحریہ نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور الحدیدہ و بندر الصلیف پر امریکی اور برطانوی افواج کے حملوں کے جواب میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور کو نشانہ بنایا۔
یمنی مسلح افواج کے مطابق یہ حملہ متعدد کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے کیا گیا، جس نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔
یمنی مسلح افواج نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ ہماری فوج بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں نہ صرف امریکی اور برطانوی اہداف کو نشانہ بنائے گی بلکہ یمن کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کا براہ راست اور فوری جواب دینے سے بھی دریغ نہیں کرے گی۔