تاریخ شائع کریں2024 19 June گھنٹہ 16:55
خبر کا کوڈ : 639734

حزب اللہ کی طرف سے ہدہد جاسوسی ڈرون کی تصاویر شائع،اسرائیلی میڈیا صدمے کا شکار

عبرانی میڈیا ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے ایک اور پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنے حملوں کا دائرہ کم نہیں کیا تو حیفہ بھی لبنانی مزاحمت کے نشانے پر ہوگا۔
حزب اللہ کی طرف سے ہدہد جاسوسی ڈرون کی تصاویر شائع،اسرائیلی میڈیا صدمے کا شکار
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی طرف سے ہدہد جاسوسی ڈرون کی تصاویر شائع کئے جانے کے بعد، اسرائیلی میڈیا صدمے کا شکار ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کلپ حالیہ دنوں میں تل ابیب تک پہنچنے والے زبانی پیغامات کی تکمیل کرتا ہے۔

عبرانی میڈیا ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے ایک اور پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنے حملوں کا دائرہ کم نہیں کیا تو حیفہ بھی لبنانی مزاحمت کے نشانے پر ہوگا۔

بعض دیگر صہیونی ذرائع ابلاغ نے شائع شدہ تصاویر کی غیر معمولی درستگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ تصاویر ڈرون کے ذریعے حاصل نہیں کی گئی ہیں بلکہ مقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ کے جاسوسوں نے بھیجی ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان کی حزب اللہ کے میڈیا آفس نے حال ہی میں ہدہد جاسوسی ڈرون سے موصول ہونے والی تصاویر شائع کی ہیں جن میں سرحدی زیرو پوائنٹ سے لے کر صیہونی فوجی تنصیبات، ہتھیاروں کے مقامات، آئرن ڈوم پلیٹ فارم، بندرگاہیں اور صیہونی رجیم کے فریگیٹس تک کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فوٹیج اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے شمال میں حیفہ کی بندرگاہ تک لبنانی مزاحمت کے کنٹرول اور میزائل رینج میں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbf9b0arhbfzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ