تاریخ شائع کریں2025 6 January گھنٹہ 14:58
خبر کا کوڈ : 663333

اسرائیل تمام عالمی قوانین کی پامالی کر رہا ہے

امریکی سرپرستی میں اسرائیل صرف فلسطینی سر زمین پر ہی قابض نہیں، بلکہ ہمسایہ ممالک شام، اردن، لبنان سمیت پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے۔
اسرائیل تمام عالمی قوانین کی پامالی کر رہا ہے
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فلسطین میں ظلم و بربریت انسانی تاریخ کی بدترین دہشتگردی ہے، فلسطین میں 458 دن سے اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے غزہ کھنڈارت میں تبدیل ہو چکا ہے، لاکھوں افراد سخت سردی میں بے گھر، بے ساز و سامان، خوارک، صاف پانی اور ادویات جیسے بنیادی سہولیات سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں امریکی سرپرستی میں فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا کے غیر مسلم بھی مذمت کر رہے ہیں، مگر بدقسمتی سے مدینہ ریاست کی دعویدار پی ٹی آئی قیادت کی فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی قابل مذمت اور سوالیہ نشان ہے، پی ٹی آئی قیادت کی اس بے حسی اور خاموشی کا جواب پاکستانی ملت ضرور مانگے گی، جو ان کو دینا پڑے گا۔

ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ فلسطین میں 14 ماہ سے خون آشام تباہی کے ذمہ دار امت مسلمہ کے حکمران اور عالمی برداری ہے، جن کی بزدلانہ پالیسیوں نے غزہ کو مسلمانوں کا قبرستان بنا دیا ہے، اسرائیل تمام عالمی قوانین اورعالمی انسانی حقوق چارٹرکی پامالی کے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل صرف فلسطینی سر زمین پر ہی قابض نہیں، بلکہ اس کی ریشہ دوانیوں اور عالمی طاقتوں کی ہلا شیری کی وجہ سے ہمسایہ ممالک شام، اردن، لبنان سمیت پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdss09syt09s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ