تاریخ شائع کریں2024 26 June گھنٹہ 21:10
خبر کا کوڈ : 640603

فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان غرب اردن کے مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں

تفصیلات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے الخلیل شہر کے نواحی علاقے دورا پر لشکر کشی کی جس کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے حملہ آور صہیونی فورسز پر حملہ کیا۔
فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان غرب اردن کے مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں
غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے الخلیل شہر کے نواحی علاقے دورا پر لشکر کشی کی جس کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے حملہ آور صہیونی فورسز پر حملہ کیا۔

دوسری طرف بیت لحم کے مشرق میں واقع قصبے زعترہ پر بھی صہیونی فورسز نے دھاوا بول دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق جنین سمیت مختلف علاقوں میں حملہ آور صہیونی فورسز اور فلسطینی جوانوں کے درمیان تصادم کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے صہیونی فوجیوں کو جنین کے نواحی علاقوں میں نشانہ بنایا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciuuaqpt1a5q2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ