تاریخ شائع کریں2024 27 June گھنٹہ 14:05
خبر کا کوڈ : 640671

دمشق اور جنوبی لبنان پر صیہونی فوج کے فضائی حملے

ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی رات تقریباً 23:40 پر صیہونی دشمن نے مقبوضہ گولان کے اطراف میں جنوبی علاقے پر فضائی حملہ کیا اور متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا۔
دمشق اور جنوبی لبنان پر صیہونی فوج کے فضائی حملے
خبر رساں ذرائع نے جمعرات کی صبح شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں صیہونی فوج کے فضائی حملے کی اطلاع دی ہے۔

المیادین کے نامہ نگار کے مطابق، ابتدائی اطلاعات میں جنوبی دمشق میں واقع علاقے "سیدہ زینب" کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی۔

اس سلسلے میں شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  سنا ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی رات تقریباً 23:40 پر صیہونی دشمن نے مقبوضہ گولان کے اطراف میں جنوبی علاقے پر فضائی حملہ کیا اور متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا۔

شام کے ایئر  ڈیفنس نے دشمن کے حملوں کا مقابلہ کیا اور ان میں سے متعدد کو مار گرایا جبکہ اس جارحیت کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوگیا اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب بدھ کی رات جنوبی لبنان کے شہر النبطیہ کے ایک علاقے پر بھی صیہونی فوج کے فضائی حملے کی اطلاعات ہیں۔

اس حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے اور آس پاس کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ صیہونی فوج کے توپخانے نے جنوبی لبنان میں واقع الناقورہ کے ارد گرد اللبونہ کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔
https://taghribnews.com/vdcd5z09fyt0o96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ