تاریخ شائع کریں2024 4 July گھنٹہ 14:30
خبر کا کوڈ : 641454

یورپی ممالک کو غزہ کے مظلوموں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے میں مدد کرے

ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کو فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔
یورپی ممالک کو غزہ کے مظلوموں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے میں مدد کرے
ایرانی قائم مقام صدر نے یورپی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ غزہ میں جارحیت سے صہیونی حکومت کو روکنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کو فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

 فن لینڈ کے سفیر کے سفارتی اسناد وصول کرتے ہوئے محمد مخبر نے بعض ممالک کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف مظالم پر دوہرے معیار کی پالیسیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فن لینڈ جیسے ممالک سے امید ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی میدان میں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے تاکید کی کہ یورپی ممالک کو غزہ کے مظلوموں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کو بروئے کار لانا چاہیے۔

سربیا کے سفیر سے ملاقات کے دوران مخبر نے بلقان خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے میں سربیا کے مثبت کردار کو سراہا۔

سربیا کے نئے سفیر ڈیکر کواسیوک  نے سربیا کی علاقائی سالمیت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کو سراہا۔

آسٹریلوی سفارت کار سے ملاقات کے دوران ایران کے قائم مقام صدر نے کہا کہ بے دفاع فلسطینیوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب کا معاملہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

اس موقع پر آسٹریلوی سفیر این میکونیل نے دونوں ممالک کے درمیان 56 سالہ پرانے سفارتی تعلقات کو سراہا۔ 

ہنگری کے نومنتخب سفیر سے ملاقات میں مخبر نے سیاست اور معیشت میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسپین کے سفیر سے تصدیق نامہ وصول کرتے ہوئے مخبر نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں مجرم صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے کی حمایت پر اسپین کے قابل قدر اقدام کو سراہا۔

اس موقع پر اسپین کے سفیر انٹونیو سانچیز بینڈیتو نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں دیرپا امن اور استحکام کی بحالی میں موثر کردار ادا کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcdkf09oyt0oo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ