تاریخ شائع کریں2024 4 July گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 641458

آسٹریلیا میں فلسطینیوں کے حامی مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ گئے اور آزادی کے حق میں بینرز لہرا دیے

آسٹریلوی پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کے حامیوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے آزادی فلسطین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
آسٹریلیا میں فلسطینیوں کے حامی مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ گئے اور آزادی کے حق میں بینرز لہرا دیے
آسٹریلیا میں فلسطینیوں کے حامی مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ گئے اور آزادی کے حق میں بینرز لہرا دیے۔

آسٹریلوی پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کے حامیوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے آزادی فلسطین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ ہم اسرائیل کی جارحیت کو معاف نہیں کریں گے اور اس بربریت کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔

بعد ازاں چند مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی چھت پر پہنچ کر فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف بینیرز لہرا دیے۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کی چھت پر شدید نعرے بازی کی۔

دوسری جانب اپوزیشن ہوم افیئرز کے ترجمان جیمز پیٹرسن نے واقعے کی تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے خلاف دنیا بھر میں صیہونی ریاست کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں جن میں بین الاقوامی جامعات کے طلبا سب سے آگے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchmzn-623nkkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ