تاریخ شائع کریں2024 28 June گھنٹہ 12:57
خبر کا کوڈ : 640749

ایران کی صداقت کو ثابت کرنے کے لئے عوام کی شراکت اور موجودگی ایک ضروری اور لازم چیز ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز، ووٹ ڈالنے کے بعد کہا: اپنی عزیز قوم کے لئے اللہ تعالی سے بہترین ایام اور برکتوں کی دعا کرتا ہوں۔
ایران کی صداقت کو ثابت کرنے کے لئے عوام کی شراکت اور موجودگی ایک ضروری اور لازم چیز ہے
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے : اسلامی جمہوریہ کا قیام عوامی شراکت سے ہے اور اسلامی جمہوریہ کی صداقت کو ثابت کرنے کے لئے عوام کی شراکت اور موجودگی ایک ضروری اور لازم چیز ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز، ووٹ ڈالنے کے بعد کہا: اپنی عزیز قوم کے لئے اللہ تعالی سے بہترین ایام اور برکتوں کی دعا کرتا ہوں۔

رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے زور دیا: ہم ایرانیوں کے لئے انتخابات کا دن جشن و تازگی کا دن ہے ۔ خاص طور پر وہ جب صدر کے انتخاب کے لئے ہو کیونکہ اس سے اگلے کچھ برسوں کے لئے ملک، عوام کے انتخاب سے چلتا ہے لیکن ایک چیز میری نظر میں اہم ہے اور وہ جوش و جذبے کے ساتھ عوام کی موجودگي اور ووٹ دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہے ۔ یہ اسلامی جمہوریہ کے لئے ایک اہم ضرورت ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ کا نام یعنی جمہوریہ اس بات کی حکایت کرتا ہے کہ اس نظام کی بنیاد میں عوام کی شراکت کا خیال رکھا گیا ہے۔ اس بنا پر اسلامی جمہوریہ کی بقا اور اس کا استحکام، اس کی طاقت اور دنیا میں اس کی عزت سب کچھ عوام کی شراکت پر منحصر ہے۔ اسی لئے ہم سفارش کرتے ہيں کہ عوام، ووٹ ڈالنے کو، اس اہم سیاسی امتحان میں شرکت کو سنجیدگی سے لیں۔

رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے زور دیا: یہ جو آپ کہتے ہیں کہ کچھ لوگ تذبذب میں ہيں، تو مجھے تو تذبذب  کی کوئی وجہ نظر نہيں آتی۔ یہ ایک آسان کام ہے جس کے نتائج اہم ہیں ۔ کیونکہ انسان کسی ایسے کام کو انجام دینے میں کہ جس میں کوئی زحمت نہ ہو، سرمایہ نہ لگانا ہو، وقت برباد نہ ہو، دباؤ نہ ہو، لیکن اس کے فائدے بہت ہوں ، کیوں تذبذب کرے گا؟ تذبذب میں نہ رہيں۔ خاص طور پر اس بات کی وجہ سے بھی جس کا میں نے ذکر کیا اور وہ یہ کہ اسلامی جمہوریہ کا قیام عوامی شراکت سے ہے اور اسلامی جمہوریہ کی صداقت کو ثابت کرنے کے لئے عوام کی شراکت اور موجودگی ایک ضروری اور لازم چیز ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا: میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کے لئے بہترین مستقبل کا تعین کرے اور سب سے زيادہ فائدہ مند شخص کا انتخاب ہو  اور آنے والے برس اچھے اور مرضی کے مطابق ہوں اور عوام اپنے انتخاب سے خوش رہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjxyemhuqexaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ