تاریخ شائع کریں2024 29 June گھنٹہ 15:02
خبر کا کوڈ : 640885

دشمن نے اسلامی نظام کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس مدافعین حرم نے ناکام بنادیا

رہبر انقلاب اسلامی آیت آللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مدافعین حرم اور مزاحمتی محاذ کے تمام شہداء بالخصوص جنرل شہید سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دفاع حرم کو اہلبیت (ع) کی تعلیمات کے دفاع کا نمایاں پہلو قرار دیا۔
دشمن نے اسلامی نظام کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس مدافعین حرم نے ناکام بنادیا
رہبر انقلاب اسلامی آیت آللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ مدافعین حرم نے خطے پر قبضہ جمانے اور ایران پر اقتصادی، سیاسی، نظریاتی اور مذہبی دباؤ ڈال کر اسلامی حکومت کے خاتمے کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

شہدائے مزاحمت اور مدافعین حرم میموریل کانفرنس کے منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت آللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دشمن نے خطے پر قبضہ اور ایران پر اقتصادی اور سیاسی اور نظریاتی اور مذہبی دباؤ ڈال کر اسلامی نظام کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جسے مدافعین حرم نے ناکام بنادیا۔   

رہبر انقلاب اسلامی آیت آللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مدافعین حرم اور مزاحمتی محاذ کے تمام شہداء بالخصوص جنرل شہید سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دفاع حرم کو اہلبیت (ع) کی تعلیمات کے دفاع کا نمایاں پہلو قرار دیا۔

آیت آللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ مکتب اہلبیت (ع) کے  بلند و بالا افکار منجملہ انصاف، آزادی، ظالم کے خلاف جنگ اور راہ خدا میں ایثار و فداکاری کو شروع ہی سے پاک طینت لوگوں کے درمیان پزیرائی ملی ہے۔

آیت آللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے غزہ کے عوام کے دفاع میں امریکی طلباء تحریک کو دنیا میں پاک ضمیروں کی موجود گی کی مثال قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ مدافعین حرم کے پیغام کو، جو دراصل انسانیت کے دفاع کا پیغام ہے، دنیا کےپاکیزہ ضمیر لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ شہدائے مزاحمت اور مدافعین حرم میموریل کانفرنس کے منتظمین نے 19 جون کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر آپ کے خطاب کا متن آج ہفتے کی صبح 29 جون کو مشہد میں مذکورہ کانفرنس کے دوران پڑھ کر سنایا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcaawnim49nya1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ