تاریخ شائع کریں2024 1 July گھنٹہ 14:51
خبر کا کوڈ : 641101

ایران اور عراق غزہ کے عوام کی مدد کے حوالے سے متفقہ موقف رکھتے ہیں

رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے دفاعی مشیر میجر جنرل یحیی رحیم صفوی نے کا ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان جغرافیائی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی اشتراکات موجود ہیں۔ ان تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقدار پائی جاتی ہیں۔
ایران اور عراق غزہ کے عوام کی مدد کے حوالے سے متفقہ موقف رکھتے ہیں
رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے دفاعی مشیر جنرل رحیم صفوی نے کہا ہے کہ عراق کو توانائی کے شعبے میں ایران کے وسیع تجربے سے استفادہ کرنا چاہئے۔

رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے دفاعی مشیر میجر جنرل یحیی رحیم صفوی نے کا ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان جغرافیائی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی اشتراکات موجود ہیں۔ ان تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقدار پائی جاتی ہیں۔

تہران میں امام حسین یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں عراقی اعلی تعلیم کے وزیر نعیم العبودی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میجر جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا کہ اس وقت 80000 سے زائد عراقی طلباء ایران کی مختلف یونیورسٹیوں اور علمی درسگاہوں میں زیرتعلیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران ٹیکنالوجی، اقتصادیات اور دفاعی علوم میں کافی ترقی کرچکا ہے اور ہم ان علوم اور تجربے کو عراق منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ 

جنرل صفوی نے مزید کہا کہ عراق میں علمی شعبوں میں ہونے والی ترقی خوش آئند ہے اور ہم چاہتے ہیں عراق جوہری توانائی اور دیگر علمی شعبوں میں ہمارے 50 سال سے زائد تجربات سے استفادہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق غزہ کے عوام کی مدد کے حوالے سے متفقہ موقف رکھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccxsqes2bq0s8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ