تاریخ شائع کریں2024 1 July گھنٹہ 15:55
خبر کا کوڈ : 641105

صیہونی حکومت اپنی جیلوں میں قیدیوں کو طبی سہولیات فراہم نہیں کرتی،محمد ابو سلمیہ

اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد غزہ کے شفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو نہ صرف خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے بلکہ انہیں اذیتیں دینے کے علاوہ ہراساں بھی کیا جاتا ہے۔

محمد ابو سلمیہ آج بروز پیر، 50 دیگر فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صہیونی جیل سے رہا ہوئے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اپنی جیلوں میں قیدیوں کو طبی سہولیات فراہم نہیں کرتی بلکہ بین الاقوامی معاہدوں کے برعکس حملے کرتی ہے۔ .

غزہ کی پٹی پر اپنے جارحانہ حملے کے بعد صیہونی فوج نے ہزاروں فلسطینی شہریوں کو (جن میں خواتین اور کمسن بچے بھی شامل ہیں) حراستی مراکز میں رکھا ہوا ہے جن میں شفا ہسپتال کا عملہ بھی شامل ہے۔

اس سے قبل خبری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ فلسطینی قیدیوں کی حراست کے حالات امریکہ کے بدنام زمانہ گوانتانامو جیل سے ملتے جلتے ہیں۔

اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد غزہ کے شفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو نہ صرف خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے بلکہ انہیں اذیتیں دینے کے علاوہ ہراساں بھی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض حکومت کی طرف سے طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جسکی وجہ سے متعدد قیدی شہید ہوگئے۔

انکا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے متعدد مریض مناسب علاج نہ ملنے کی وجہ سے اپنی ٹانگوں سے محروم ہو چکے ہیں اور قیدیوں کا وزن 30 کلو گرام تک کم ہو گیا ہے۔

شفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ صیہونی حکومت کی جیلوں کا دورہ کریں جہاں فلسطینی قیدیوں کو رکھا گیا ہے اور تاکہ کے برے حالات کے بارے میں جان سکیں۔

ابو سلمیہ نےغزہ کی پٹی اور شفا ہسپتال کو دوبارہ تعمیر کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
https://taghribnews.com/vdcgzq93nak9tq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ