تاریخ شائع کریں2024 1 July گھنٹہ 16:56
خبر کا کوڈ : 641115

صدارتی انتخابات کے حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات اور شکایات پر متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیں گے

ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے کہا ہے کہ عوام کو صدارتی امیدواروں سے امید ہے کہ اخلاقی اقدار اور قانون کی رعایت کریں گے اور قانون کے تحت انتخابی مہم چلائیں گے
صدارتی انتخابات کے حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات اور شکایات پر متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیں گے
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات اور شکایات پر متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیں گے اور کسی تفریق کے بغیر کاروائی کریں گے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے کہا ہے کہ عوام کو صدارتی امیدواروں سے امید ہے کہ اخلاقی اقدار اور قانون کی رعایت کریں گے اور قانون کے تحت انتخابی مہم چلائیں گے۔ اگر کوئی امیدوار قانون کی رعایت نہ کرے تو عوام سوال کریں گے کہ ایسا فرد ملک اور قوم کی باگ ڈور کیسے سنبھال سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں انتخابی عمل میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دوسرے مرحلے میں اس سے زیادہ جوش و خروش سے شرکت کریں گے اور دشمن کو مایوس کریں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر نوٹس لیں گے اور شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے بلاتفریق کاروائی کریں گے۔ فرصت طلب اور شرپسند عناصر ان حساس ایام میں مذموم مقاصد کے لئے سازش کرسکتے ہیں۔ متعلقہ حکام اور ذمہ دار اداروں کو چاہئے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
https://taghribnews.com/vdchzzn-m23nkzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ