تاریخ شائع کریں2024 2 July گھنٹہ 14:13
خبر کا کوڈ : 641212

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کی صورت میں ایران حزب اللہ کا کھل کر ساتھ دیں گے

اسلامی جمہوری ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ پالیسی کے سربراہ کمال خرازی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کی صورت میں پورا خطہ لپیٹ میں آسکتا ہے جس میں ایران جیسا ملک بھی شریک ہوگا۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کی صورت میں ایران حزب اللہ کا کھل کر ساتھ دیں گے
ایرانی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کی صورت میں حزب اللہ کا کھل کر ساتھ دیں گے۔

اسلامی جمہوری ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ پالیسی کے سربراہ کمال خرازی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کی صورت میں پورا خطہ لپیٹ میں آسکتا ہے جس میں ایران جیسا ملک بھی شریک ہوگا۔

انہوں نے تاکید کی کہ صہیونی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف جارحیت کی صورت میں ایران کے پاس حزب اللہ کی وسیع اور ہمہ گیر حمایت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کی جانب سے لبنانی مقاومتی تنظیم کے خلاف جنگ کی صدائیں بازگشت کررہی ہیں۔ اسرائیل غزہ کے حالات سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے شمالی سرحدوں پر جنگ چھیڑنا چاہتا ہے تاہم جنگ کی صورت میں مبصرین کے مطابق اسرائیل کے لئے شمالی سرحد کے دلدل سے باہر نکلنا بہت مشکل ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcfyydv0w6dj0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ