تاریخ شائع کریں2024 2 July گھنٹہ 14:23
خبر کا کوڈ : 641216

طوفان الاقصی آپریشن کے بعد غزہ کی طرح غرب اردن میں بھی مقاومت کی جڑیں مضبوط ہورہی ہیں

انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی فورسز غرب اردن میں بھاری ہتھیار استعمال کررہی ہیں۔ مقاومت کی جنگی صلاحیت نے صہیونی فوج کو مختلف میدانوں میں عقب نشینی پر مجبور کردیا ہے۔
طوفان الاقصی آپریشن کے بعد غزہ کی طرح غرب اردن میں بھی مقاومت کی جڑیں مضبوط ہورہی ہیں
حماس کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا ہے کہ سات اکتوبر کو فلسطینی مقاومت کا طوفان الاقصی آپریشن نئے مشرق وسطی کی تشیل کا نقطہ آغاز تھا۔

 حماس کے سیاسی دفتر کے رکن علی ابو شاہین نے کہا ہے کہ غزہ کی طرح غرب اردن میں بھی مقاومت کی جڑیں مضبوط ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی فورسز غرب اردن میں بھاری ہتھیار استعمال کررہی ہیں۔ مقاومت کی جنگی صلاحیت نے صہیونی فوج کو مختلف میدانوں میں عقب نشینی پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ کی باگ ڈور امریکہ کے ہاتھوں میں ہے۔ حماس اور تحریک جہاد اسلامی سمیت مقاومتی تنظیمیں نبردآزما ہیں۔ دشمن کے پاس غزہ سے عقب نشینی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

ابو شاہین نے کہا کہ سات اکتوبر کو مقاومتی تنظیموں نے طوفان الاقصی آپریشن کرکے نئے مشرق وسطی کی تشکیل کا آغاز کردیا ہے۔ ہم اپنے مطالبات پر جنگ بندی پر راضی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میدان جنگ میں مقاومت کو دشمن پر برتری حاصل ہے۔ دشمن ہمارا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjvvemmuqex8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ