تاریخ شائع کریں2024 5 July گھنٹہ 15:09
خبر کا کوڈ : 641558
رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

ان شاءاللہ ہمارے پیارے عوام ووٹ دیں گے اور سب سے بہتر امیدوار کو منتخب کریں گے

رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے زور دیا: خداوند عالم ان شاء اللہ ہماری قوم اور ملک کو کامیاب اور آباد کرے گا اور ان تمام لوگوں پر لطف و کرم کرے گا جو اس راہ میں زحمت کر رہے ہيں۔
ان شاءاللہ ہمارے پیارے عوام ووٹ دیں گے اور سب سے بہتر امیدوار کو منتخب کریں گے
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے:ان شاءاللہ ہمارے پیارے عوام ووٹ دیں گے اور سب سے بہتر امیدوار کو منتخب کریں گے۔

رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کے لئے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد فرمایا: خدا کا شکر ہے اچھا دن ہے، عوام کی شرکت کا دن، عوام کی شراکت کا دن، ملک کے ایک اہم کام میں عوام کے سرگرم ہونے کا دن ہے یعنی انتخابات کا دن ہے، میں نے سنا ہے کہ عوام میں جوش و جذبہ پہلے دور سے زیادہ ہے خدا کرے ایسا ہی ہو اور اگر ایسا ہو تو یہ خوشی کی بات ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا: ان شاء اللہ ہمارے عوام ووٹ دیں گے اور بہترین امیدوار کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوں گے اور اس مرحلے میں فیصلہ کرنے کے لئے ان کا عزم کافی مضبوط ہونا چاہیے اور ان شاء اللہ کل ہمارے ملک کو نیا صدر مل جائے گا۔

رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے زور دیا: خداوند عالم ان شاء اللہ ہماری قوم اور ملک کو کامیاب اور آباد کرے گا اور ان تمام لوگوں پر لطف و کرم کرے گا جو اس راہ میں زحمت کر رہے ہيں۔

ایران میں چودہویں صدارتی انتخابات کا انعقاد گزشتہ جمعے کو ہوا تھا جس میں مسعود پزشکیان، سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف اور مصطفی پور محمدی صدارتی عہدے کے امیدوار تھے تاہم کسی بھی امیدوار کو ضروری ووٹ نہيں ملے جس کی وجہ سے انتخابات دوسرے مرحلے میں منعقد ہو رہے ہیں اور اب سب سے زيادہ ووٹ حاصل کرنے والے پہلے دو امیدواروں پزشکیان اور جلیلی میں مقابلہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdciwzaqvt1a5w2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ