طلبہ دنیا کے بڑے مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کرنے کےلیے خود کو تیار کریں
یورپ میں اسلامی طلبہ تنظیموں کے اتحاد (UISA) کی سالانہ کانگریس کے نام اپنے تحریری پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ آپ کی مستحکم اور معروف یونین اور اس کی سرگرمیوں کا تسلسل خوش آئند ہے۔
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا کے بڑے مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کرنے کےلیے خود کو تیار کریں۔
یورپ میں اسلامی طلبہ تنظیموں کے اتحاد (UISA) کی سالانہ کانگریس کے نام اپنے تحریری پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ آپ کی مستحکم اور معروف یونین اور اس کی سرگرمیوں کا تسلسل خوش آئند ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے پیغام میں آیا ہے کہ اسلامی طلبہ تنظیموں کا اتحاد اپنے اندازے کے مطابق، دنیا کے موجودہ پیچیدہ مسائل میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔
آپ نے کہا کہ بڑے مسائل پر اثر انداز ہونا، کسی بھی طرح کی تعداد سے زیادہ، سرگرم افراد کے جذبے، ایمان اور خود اعتمادی پر منحصر ہوتا ہے اور بحمد اللہ یہ گرانقدر سرمایہ آپ مومن اور انقلابی ایرانی جوانوں میں موجود اور قابل مشاہدہ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے پیغام میں آيا ہے کہ آپ اہم مسائل اور نئے پرانے زخموں کو پہچانتے ہیں اور ان میں سب سے تازہ مسئلہ، غزہ کا المیہ ہے، ان میں سب سے نمایاں مسئلہ، مغرب، مغربی سیاستدانوں اور مغربی تمدن کی اخلاقی، سیاسی اور سماجی شکست ہے۔
پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ان مسائل میں سب سے عبرت آمیز مسئلہ، اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے میں لبرل ڈیموکریسی اور اس کے دعویداروں کی ناتوانی اور معاشی و سماجی انصاف کے سلسلے میں ان کی مرگ بار خاموشی ہے
حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے غزہ کی حمایت میں چلنے والی عالمی طلبہ تحریک کو اہم تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ اور امریکا میں عوامی احتجاج بالخصوص اسٹوڈنٹس کے احتجاج کی مدھم امید افزا روشنی کی کرن ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...