فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، دشمن پر فتح نزدیک ہے
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ غزہ کے عوام پر ہونے والے حملوں کا دفاع کرنا ہمارا وظیفہ ہے۔ یمنی عوام کی ہفتہ وار ریلی فلسطینی عوام کی حمایت کا ایک نمونہ ہے۔
شیئرینگ :
سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، دشمن پر فتح نزدیک ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خان یونس میں صہیونی مظالم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صہیونی حکومت نے مقاومتی رہنماؤں پر حملہ کرنے کے بہانے المواصی کیمپ میں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کیا۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ صہیونی بربریت کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ صہیونی حملوں پر شدید ردعمل دکھائیں اور اس کی مذمت کریں۔ ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ فلسطینیوں کی مالی مدد کریں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ 2006 میں ہم نے اللہ کی مدد سے دشمن پر بڑی فتح حاصل کی۔ طوفان الاقصی میں بھی ان شاءاللہ دشمن کی ناک رگڑ کر رکھ دیں گے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ غزہ کے عوام پر ہونے والے حملوں کا دفاع کرنا ہمارا وظیفہ ہے۔ یمنی عوام کی ہفتہ وار ریلی فلسطینی عوام کی حمایت کا ایک نمونہ ہے۔