تاریخ شائع کریں2024 25 July گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 643860

 نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں پر مزید پابندیاں عائد

​​​​​​​ کشمیری نظر بندوں کو جیل میں پہلے ہی کٹھن حالات کا سامنا ہے ۔ نظر بندوں کو طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے نظر بندعلیل ہو چکے ہیں۔
 نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں پر مزید پابندیاں عائد
 نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نظر بندوں کو اہلخانہ سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

کشمیری نظر بندوں کو جیل میں پہلے ہی کٹھن حالات کا سامنا ہے ۔ نظر بندوں کو طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے نظر بندعلیل ہو چکے ہیں۔

انہیں شدید گرمی میں پنکھوں کی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔نظر بندوں کو بتایا گیا ہے کہ انہیں اہلخانہ سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں جس سے انکا اہلخانہ سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے ۔ اس پابندی کو گزرے تقریباً دیڑھ ہفتہ گزر چکا ہے ۔

اہلخانہ اس پابندی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ، یہ لوگ وادی کشمیر سے تقریباً ایک ہزار کلو میٹر دور قید ہیں اور اہلخانہ طویل مسافت اور مالی مشکلات کے باعث ان کے ساتھ ملاقات سے قاصر ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک اور آسیہ اندرابی سمیت متعدی کشمیری کئی سالوں سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی ابتر صورتحال کا نوٹس لے اور نہتے کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ مظالم پر بھارت کا محاسہ کرے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی روز بہ روز بگڑتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں محاصروں اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں اور جو کوئی بھارتی جبر کیخلاف آواز آٹھانے کی کوشش کر تا ہے اسے کالے قوانین کے تحت گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ کے علاقے کنڈی میںمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بی جے پی کی بھارتی حکومت کے بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ”اتحادی بچاو ¿ بجٹ “قرار دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بجٹ میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی تمام اہم ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔

امریکہ نے اپنے شہریو ں کو تشدد زدہ بھارتی ریاست منی پورسمیت ملک کے دیگر علاقوں کے علاوہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔مریکہ محکمہ خارجہ نے اپنی ایڈوائزری میں ان علاقوں میں بڑھتے ہوئے خطرات کا ذکر کرتے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ وہاں جانے سے گریز کریں۔کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن اور ان کے حامی 4 اگست کو نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر بھارت مخالف مظاہر کریں گے۔ورلڈ کشمیر ایوائیر نس فورم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ایک بیان کہا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے 5اگست 2019کو دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی جموںوکشمیر کے لوگوں کے حقوق پر ایک بڑا حملہ تھا۔
https://taghribnews.com/vdcg3w93zak9t74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ