تاریخ شائع کریں2024 11 October گھنٹہ 14:01
خبر کا کوڈ : 653508

صہیونی فوج نےحزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں تین افسروں کی ہلاکت کی تصدیق

صہیونی فوج نے حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران اپنے تین افسران کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔  صہیونی فوج نے ہلاک ہونے والے افسران کے نام بھی جاری کیے ہیں۔
صہیونی فوج نےحزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں تین افسروں کی ہلاکت کی تصدیق
صہیونی فوج نے شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں تین افسروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ اور صہیونی فورسز کے درمیان شمالی سرحدوں پر سخت لڑائی جاری ہے۔

صہیونی فوج نے حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران اپنے تین افسران کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔  صہیونی فوج نے ہلاک ہونے والے افسران کے نام بھی جاری کیے ہیں جس کے مطابق اوی بروسٹائن، روی متنیاہو اور ننتنئل ھرشکوویچ مختلف مقامات پر مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء غزہ کے شمال میں جبالیا کیمپ کے اطراف میں القسام کے جوانوں نے صہیونی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں صہیونی فوجی بریگیڈ 5460 کے کمانڈر اور کئی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgzw937ak9nn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ