تاریخ شائع کریں2024 26 July گھنٹہ 10:32
خبر کا کوڈ : 643882

پاکستان جلد غزہ میں ایک اور امدادی کھیپ بھجوانے گا

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف غزہ کی جنگ پر واضح ہے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے آئی سی جے کیس کا خیر مقدم کیا ہے اور جنوبی افریقہ کی درخواست کی حمایت بھی کی ہے۔
پاکستان جلد غزہ میں ایک اور امدادی کھیپ بھجوانے گا
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان آنے والے دنوں میں غزہ میں ایک اور امدادی کھیپ بھجوانے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف غزہ کی جنگ پر واضح ہے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے آئی سی جے کیس کا خیر مقدم کیا ہے اور جنوبی افریقہ کی درخواست کی حمایت بھی کی ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں جنگی جرائم کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی۔ اسرائیلی قبضہ میں مصیبتوں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں تک محاصرے کے باعث خوراک و امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے، عالمی برادری کشمیریو ں پربھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے جرمنی واقعے پر افغان حکومت سے کارروائی کی بات کی ہے۔ فرینکفرٹ، جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے بعد جرمن حکومت نے معزرت کی ہے اور مکمل سپورٹ اور تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 30 جولائی کو تہران کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcaaeniu49nya1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ