کمانڈر اسماعیل ہنیہ کا قتل ایک بزدلانہ اقدام ہے اور اس کا جواب ضرور دیا جائے گا
حماس کے سیاسی دفتر کے رکن موسی ابو مرزوق نے بدھ کی صبح کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
شیئرینگ :
حماس کے سیاسی دفتر کے رکن موسی ابو مرزوق نے بدھ کی صبح کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
موسی ابو مرزوق نے کہا : کمانڈر اسماعیل ہنیہ کا قتل ایک بزدلانہ اقدام ہے اور اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
اس سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے ایک اعلامیہ میں بتایا تھا کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ اور ان کا ایک محافظ تہران میں اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے۔
اعلامیہ کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
فلسطین کی بہادر قوم، ملت اسلامیہ اور مزاحمتی محاذ کے بہادر جوانوں اور ایرانی قوم کو تعزیت پیش کرتے ہیں کہ گزشتہ شب (بدھ) دیر گئے، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ کی رہائش گاہ کو تہران میں نشانہ بنایا گیا جس میں وہ اور انکا ایک محافظ شہید ہوگئے۔
واقعے کی تحقیقات جا رہی ہیں اور تفصیلات سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا