تاریخ شائع کریں2024 1 August گھنٹہ 19:20
خبر کا کوڈ : 644729

صیہونی حکومت کے جرم پر غور کرنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ضروری ہے

انہوں نے  زور دیا کہ  ایران اپنے قانونی جائز حق کو استعمال کرتے ہوئے جعلی صیہونی حکومت کے خلاف پچھتانے پر مجبور کرنے والا اور فیصلہ کن اقدام کرے گا تاکہ غاصب صیہونی حکومت کے مسلسل جنون کو ابدی پشیمانی میں بدل دیا جائے۔
صیہونی حکومت کے جرم پر غور کرنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ضروری ہے
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے گفتگو میں صیہونی حکومت کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے، علاقائی حالات کو بحرانی اور خطرناک قرار دیا۔

قائم مقام وزیر خارجہ علی  باقری نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان  کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے  سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ایران کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں سعودی عرب کے وفد کی  شرکت پر شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ  جعلی صیہونی حکومت نے تمام ریڈ لائنوں کو پار کرتے ہوئے، اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا اور ایران کی قومی سلامتی کے خلاف جارحیت کرکے علاقے میں امن و پائیداری کو سنجیدہ خطرے میں ڈال دیا ہے۔ 

انہوں نے  زور دیا کہ  ایران اپنے قانونی جائز حق کو استعمال کرتے ہوئے جعلی صیہونی حکومت کے خلاف پچھتانے پر مجبور کرنے والا اور فیصلہ کن اقدام کرے گا تاکہ غاصب صیہونی حکومت کے مسلسل جنون کو ابدی پشیمانی میں بدل دیا جائے۔

 باقری نے کہا : اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے خلاف جارحیت کے صیہونی حکومت کے اس واضح جرم پر غور کرنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ضروری ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی صیہونی حکومت کے ہاتھوں اسماعیل  ہنیہ کے قتل اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت کے خلاف جارحیت کی مذمت کی اور خطے کی صورتحال کو نازک اور خطرناک قرار دیا۔

انہوں نے خطے میں  کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے  ہوئے کہا: سعودی عرب اسماعیل ہنیہ کی شہادت  کے معاملے کا جائزہ لینے  کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم  کرتا ہے۔

 انہوں نے اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان تبادلہ خیال کے جاری رہنے پربھی زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcb5ab09rhbazp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ