تاریخ شائع کریں2024 22 August گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 647212

اربعین مارچ میں ندائے الاقصی موکب پر فلسطین کا 50 میٹر کا پرچم لہرا دیا گیا

 اس رپورٹ کے مطابق سالانہ اربعین مارچ کے دوران ندائے الاقصی موکب پر مختلف ملکوں کے زائرین کی موجودگی میں پچاس میٹر کا فلسطین کا پرچم نصب کیا گیا۔
اربعین مارچ میں ندائے الاقصی موکب پر فلسطین کا 50 میٹر کا پرچم لہرا دیا گیا
دنیا بھر کے دسیوں لاکھ حسینینوں کی شرکت سے جاری سالانہ اربعین مارچ میں ندائے الاقصی موکب پر فلسطین کا 50 میٹر کا پرچم لہرا دیا گیا ہے.

نجف کربلا سالانہ اربعین ملین مارچ میں اس سال فلسطین کی حمایت نمایاں ہے.

 اس رپورٹ کے مطابق سالانہ اربعین مارچ کے دوران ندائے الاقصی موکب پر مختلف ملکوں کے زائرین کی موجودگی میں پچاس میٹر کا فلسطین کا پرچم نصب کیا گیا۔

 یاد رہے کہ ندائے الاقصی موکب میں فلسطینی کارکن زائرین اربعین کی پذیرائی کررہے ہیں۔

ندائے الاقصی موکب شاہراہ نجف کربلا کے درمیان پول نمبر 833 پر زائرین امام حسین کی خدمت کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

 یہ موکب مسجد الاقصی کی شکل میں تیار کیا گیا ہے ۔

ندائے الاقصی موکب میں فلسطین کے میزبان زائرین کی خدمت کررہے ہیں ۔  

سالانہ اربعین مارچ میں شریک مختلف ملکوں کے حسینیوں کی جانب سے موکب ندائے الاقصی کا خیرمقدم اور فلسطین سے ان کا اظہار عقیدت بے نظیر ہے۔  

 ساالانہ اربعین مارچ کے شرکا  ندائے الاقصی موکب پرپہنچتے ہی  ہاتھوں کو بلند کرکے اور وی کا نشان بناکر فلسطین کی فتح کا اعلان کرتے ہیں اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگاتے ہیں۔  

اکثر زائرین عربی میں یا انگریزی میں اور بعض اپنی اپنی زبانوں میں  فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی اور غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں سے نفرت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔  
https://taghribnews.com/vdcb8zb05rhba5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ