تاریخ شائع کریں2025 8 January گھنٹہ 18:50
خبر کا کوڈ : 663628

ایرانی صدر اور عراقی وزیراعظم کا خطے کے حالات پر مشترکہ بیانیہ

شام میں امن و استحکام کی بحالی، ارضی سالمیت کی حفاظت، دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا مقابلہ اور صیہونیوں کا انخلاء کا ہمارا مشترکہ موقف ہے
ایرانی صدر اور عراقی وزیراعظم کا خطے کے حالات پر مشترکہ بیانیہ
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے تہران میں عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عراقی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شام میں امن و استحکام کی خراب صورت حال، ارضی سالمیت کا تحفظ اور دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا مقابلہ دونوں ممالک کے مشترکہ خدشات ہیں۔

انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عراق ایک اہم پڑوسی ملک اور اسلامی جمہوریہ ایران کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اعلیٰ سطح پر جاری ہیں اور دوطرفہ تعاون کا دائرہ روز بروز بڑھ رہا ہے۔

صدر پزشکیان نے شام کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے ایران اور عراق کے مشترکہ خدشات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امن و استحکام کی بحالی، ارضی سالمیت کی حفاظت، دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا مقابلہ اور صیہونیوں کا انخلاء کا ہمارا مشترکہ موقف ہے اور خاص طور پر مقدس مقامات کی حفاظت اور عوام کے دینی جذبات کا احترام نہایت ضروری ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کا دوبارہ فعال ہونا پڑوسی ممالک خاص طور ایران اور عراق کے لئے ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کو ماضی کی نسبت زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔

عراق کے وزیر اعظم نے صدر پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران شام میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کو خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بغداد اور تہران کا خطے کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے  موقف واضح ہے اور ہم غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی مذمت کرتے ہیں۔

السودانی نے زور دے کر کہا کہ ہم ہم عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام کا مشاہدہ کررہے ہیں جب کہ عالمی اداروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی برادری غزہ میں ہونے والے جرائم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

 عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ شام میں غیر ملکی مداخلت شامی قوم کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے، جسے روک دینا چاہئے۔

اس سے قبل آج صبح جب عراقی وزیر اعظم شیاع السودانی پہنچے تو ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا۔
https://taghribnews.com/vdcauenia49nii1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ