امریکی اور برطانوی فضائیہ نے یمنی ساحلی شہر الحدیدہ پر دوبارہ میزائل حملہ
یمنی فوج کی جانب سے بحیرہ احمر میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملے کے جواب میں امریکہ اور برطانیہ نے یمنی ساحلی شہر الحدیدہ پر حملہ کیا ہے۔
شیئرینگ :
امریکی اور برطانوی فضائیہ نے یمنی ساحلی شہر الحدیدہ پر دوبارہ میزائل حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج کی جانب سے بحیرہ احمر میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملے کے جواب میں امریکہ اور برطانیہ نے یمنی ساحلی شہر الحدیدہ پر حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج غزہ میں فلسطینی شہریوں پر صہیونی حکومت کی جارحیت کا بحیرہ احمر میں جواب دے رہی ہے۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سیکیورٹی ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فضائی حملے میں پیر کے روز اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل مغربی صوبے الحدیدہ میں جبانہ کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا البتہ حملے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دراین اثناء غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 40988 فلسطینی شہید اور 94825 زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔