تاریخ شائع کریں2024 11 September گھنٹہ 15:50
خبر کا کوڈ : 649361

آیت اللہ علی رضا اعرافی کا آیت اللہ حاج شیخ عباس محفوظی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

آیت اللہ حاج شیخ عباس سماجی میدان میں بھی خدمت خلق میں پیش پیش رہے اور انقلاب اسلامی کے دوران شاہی حکومت کے خلاف جدوجہد کی راہ میں بے شمار مشکلات کا سامنا کیا، ان کی وفات کی وجہ سے حوزہ علمیہ اور ان کے شاگرد ان کی برکتوں سے محروم ہو گئے ہیں۔
آیت اللہ علی رضا اعرافی کا آیت اللہ حاج شیخ عباس محفوظی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آیت اللہ حاج شیخ عباس محفوظی کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

"آیت اللہ شیخ عباس محفوظی کی رحلت نے حوزہ علمیہ کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے، وہ نہ صرف قم اور نجف میں علمی مدارج طے کرنے والے ایک ممتاز عالم تھے بلکہ انہوں نے متعدد شاگردوں کی تربیت کی اور اہم دینی کتابیں تالیف کی، ان کی سادہ زندگی، اخلاقی فضائل اور آیت اللہ العظمی بہجت سے قریبی تعلق ان کی روحانی و معنوی بلندی کا عکاس ہے۔

وہ سماجی میدان میں بھی خدمت خلق میں پیش پیش رہے اور انقلاب اسلامی کے دوران شاہی حکومت کے خلاف جدوجہد کی راہ میں بے شمار مشکلات کا سامنا کیا، ان کی وفات کی وجہ سے حوزہ علمیہ اور ان کے شاگرد ان کی برکتوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

مرحوم کی وفات پر حضرت ولی عصر (عج)، مراجع عظام تقلید، رہبر معظم انقلاب، حوزہ علمیہ، اساتذہ، ان کے شاگردوں، صوبہ گیلان اور رودسر کے عوام اور ان کے اہل خانہ کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی جوار رحمت میں قرار دے اور پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔"

عاش سعیداً و مات سعیداً

(تاریخ: 11 ستمبر 2024 / ۷ ربیع الاول ۱۴۴۶)
https://taghribnews.com/vdciq3aqzt1a5p2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ