تاریخ شائع کریں2024 6 November گھنٹہ 16:52
خبر کا کوڈ : 656639

امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب

رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 188 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔ امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 19 میں کمیلا ہیرس کو کامیابی ملی ہے۔
امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب
امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 188 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔ امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 19 میں کمیلا ہیرس کو کامیابی ملی ہے۔

اسی طرح سینیٹ میں بھی ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم نے آج تاریخ رقم کی ہے۔ ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔ سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے اور دیگر مسائل کو حل کریں گے۔

نئے امریکی صدر نے امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: یہ ایک شاندار فتح ہے، امریکہ میں سنہری دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا: لوگ کہتے ہیں کہ میں جنگ شروع کروں گا لیکن میں کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا۔
https://taghribnews.com/vdcexp8pojh8npi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ