تاریخ شائع کریں2024 18 September گھنٹہ 18:13
خبر کا کوڈ : 650592

حزب اللہ:غاصب صیہونی حکومت کو اس جرم کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی

لبنان کی اسلامی مزاحمت ، حزب اللہ نے بدھ کی صبح ایک بیان میں اعلان کیا: "مجرم دشمن کو لبنان میں منگل کو اپنے جرم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔"
حزب اللہ:غاصب صیہونی حکومت کو اس جرم کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی
حزب اللہ لبنان نے زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت کا جرم جہاد کے لیے مزاحمتی قوتوں کے عزم کو دوگنا کرے گا اور غاصب صیہونی حکومت کو اس جرم کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت ، حزب اللہ نے بدھ کی صبح ایک بیان میں اعلان کیا: "مجرم دشمن کو لبنان میں منگل کو اپنے جرم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔"

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ جرم جہاد کے راستے پر قدم اٹھانے کے ہمارے عزم کو دوگنا کر دے گا۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے شہداء کے اہل خانہ کو تعزیت  پیش  کیا اور اللہ تعالی دھماکوں کے زخمیوں کی شفائے عاجل کی دعا کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ہم گزشتہ ایام کی طرح غزہ کی حمایت اور لبنان کی قوم و اقتدار اعلی کا دفاع جاری رکھيں گے ۔ یہ راستہ جاری رہے گا اور منگل کے روز ہماری قوم اور مجاہدوں کے خلاف جرائم پیشہ دشمن نے جو کچھ کیا ہے اس کا سخت جواب الگ سے دیا جائے گا۔

اس سے قبل حزب اللہ لبنان نے کہا تھا کہ بیروت کے پیجر دھماکوں کے ذریعے دہشتگردی کا اسرائيل کو ایسا جواب دیا جائے گا جو صیہونیوں کے وہم و گمان بھی نہیں ہوگا۔

 منگل کو حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے پہلے باضابطہ بیان میں کہا گیا تھا کہ آج سہ پہر ہونے والی اس مذموم کارروائی  کے بارے میں تمام حقائق، اعداد و شمار اور دستیاب معلومات کا جائزہ لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسرائیل اس مجرمانہ حملے کا ذمہ دار ہے۔

 اس بیان میں کہا کیا گیا کہ ہمارے شہداء اور زخمی آزادی قدس کے راستے میں دئ جانے والی قربانیوں اور غزہ پٹی اور مغربی کنارے کی حمایت اور جدوجہد کی علامت ہیں۔ فلسطین کی دلیرانہ مزاحمت کی حمایت کا ہمارا موقف مستقل ہے اور دنیا اور آخرت میں ہمارے لیے باعث فخر رہے گا۔

 حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ اس غدار اور مجرم دشمن کو اس جرم کی سزا ضرور دی جائے گی اور اس مقام پر دی جائے جہاں کا تصور بھی اس نہیں کیا ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcgyz93xak9nn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ