ولادت صادقین ع کے موقع پر رہبر معظم کا قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے ہر سال کی طرف اس سال بھی رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قیدیوں کی سزاؤں میں معافی، کمی یا تبدیلی سے اتفاق کیا ہے۔
شیئرینگ :
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قیدیوں کی سزاؤں میں معافی، کمی یا تبدیلی سے اتفاق کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے ہر سال کی طرف اس سال بھی رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قیدیوں کی سزاؤں میں معافی، کمی یا تبدیلی سے اتفاق کیا ہے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام ایک خط میں قیدیوں کی سزاؤں کے حوالے درخواست کی تھی۔
رہبر معظم نے خط کا جواب دیتے ہوئے تقریبا تین ہزار قیدیوں کی سزائیں معاف، تخفیف یا تبدیل کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ قیدیوں پر سول اور فوجی عدالتوں میں مقدمات زیرسماعت ہیں۔