تاریخ شائع کریں2024 20 September گھنٹہ 17:13
خبر کا کوڈ : 650926

ایرانی سیکورٹی فورسز نے کردستان میں دہشت گردوں کی ایرانی سرحدوں کے اندر داخلے کی کوشش ناکام بنادی

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے عراق سے دہشت گردوں کی ملک میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
ایرانی سیکورٹی فورسز نے کردستان میں دہشت گردوں کی ایرانی سرحدوں کے اندر داخلے کی کوشش ناکام بنادی
سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایرانی سیکورٹی فورسز نے کردستان میں دہشت گردوں کی ایرانی سرحدوں کے اندر داخلے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے عراق سے دہشت گردوں کی ملک میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

جمعرات کی شب ایک بیان جاری کرتے ہوئے پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا کہ کردستان کی سرحد سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں دہشت گردوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس لڑائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ کوملا کی قیادت کمیٹی کے رکن اور گروپ کے ایک سینئر فوجی کمانڈر ربوار کریمیان ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔
https://taghribnews.com/vdchivn--23nmwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ