تاریخ شائع کریں2024 20 September گھنٹہ 18:36
خبر کا کوڈ : 650931

وزیرستان میں پاکستانی طالبان کے 12 ارکان فوجی کاروائی میں ہلاک

اس بیان میں کہا گیا ہے: ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ایک گروہ کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جو افغانستان کے دوسری طرف سے پاکستان کی سرزمین میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔
وزیرستان میں پاکستانی طالبان کے 12 ارکان فوجی کاروائی میں ہلاک
پاکستانی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں وزیرستان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے کم از کم 12 جنگجو مارے گئے۔

جمعہ کو تقریب خبر رسان اینجسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے بیان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 فوجی آپریشنوں کے دوران 6 پاکستانی فوجی بھی شہید ہوئے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ایک گروہ کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جو افغانستان کے دوسری طرف سے پاکستان کی سرزمین میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے پاکستانی طالبان کے عناصر کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور خودکش جیکٹس قبضے میں لے لیں۔

پاکستان کی حکومت اور فوج نے اپنے مغربی پڑوسی افغانستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے اور مشترکہ سرحد کو سنبھالنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ پاکستانی طالبان کے ارکان افغانستان میں آزادانہ نقل و حرکت کر رہے ہیں۔ افغانستان کے عبوری حکمراں ادارے نے پاکستان کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdsz09fyt0kn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ