عالم اسلام ایسا طرز عمل اپنائے کہ ہم تنہائی محسوس نہ کریں
طوفان الاقصیٰ نے اکائیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے اور ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے مقاومت کرتے رہیں گے ۔ طوفان الاقصیی نے دنیا پر یہ ثابت کردیا ہے کہ اسرائیل جارح، بین الاقوامی قوانین کو توڑنے والا اور بچوں اور خواتین کا قاتل ہے جو مسلسل بربادی اور تخریب پر تلا ہوا ہے۔
شیئرینگ :
علمائے مقاومت کی یونین کے رکن نے کہا ہے کہ ہمیں امت اسلامی اور عربی سے اس بات کا انتظار ہے کہ ایسا طرز عمل اپنائیں کہ ملت فلسطین اور مقاومتی محور کو محسوس ہو کہ دشمن سے اس جنگ میں ہم تنہا نہیں ہیں۔ حالانکہ فلسطینی قوم اور مقاومتی گروہ یہ جنگ امت اسلامی کی نیابت میں لڑ رہا ہے۔
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق 38 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے دوران ہمارے رپورٹر کو دیئے گئے انٹرویو میں علمائے مقاومت یونین کے رکن مصطفی اللداوی نے کہا کہ ہم اسلامی امت سے اس بات کا تقاضہ نہیں کرتے کہ وہ اسلحہ ہاتھوں میں اٹھا کر ہمارے شانہ بشانہ دشمن سے جنگ کریں بلکہ ہم ان سے تقاضہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی گفتگو، اپنے موقف، اپنے وسائل اور ہر دوسری چیز سے ہماری حمایت کریں۔
اللداوی نے مزید کہا کہ مغربی ممالک میں غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف اسٹوڈنٹس سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کررہے ہیں لیکن اسلامی ممالک میں عجیب خاموشی پائی جاتی ہے اور وہاں غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلائی جارہی۔
انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ نے اکائیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے اور ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے مقاومت کرتے رہیں گے ۔ طوفان الاقصیی نے دنیا پر یہ ثابت کردیا ہے کہ اسرائیل جارح، بین الاقوامی قوانین کو توڑنے والا اور بچوں اور خواتین کا قاتل ہے جو مسلسل بربادی اور تخریب پر تلا ہوا ہے۔