بحرینی مقاومت سرایا الاشتر کا شہید حسن نصراللہ پر حملے کے بعد صہیونی حکومت سے انتقام لینے کا اعلان
مقاومت اسلامی بحرین نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ کے عشق میں بحرینی عوام صہیونی وحشی حکومت سے انتقام کے لئے تیار ہوجائیں۔
شیئرینگ :
بحرینی مقاومت سرایا الاشتر نے شہید حسن نصراللہ پر حملے کے بعد صہیونی حکومت سے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔
مقاومت اسلامی بحرین نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ کے عشق میں بحرینی عوام صہیونی وحشی حکومت سے انتقام کے لئے تیار ہوجائیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین کی سرزمین پر صہیونی عناصر کی موجودگی کی صورت میں چونکہ وہ اللہ اور رسول کے دشمن ہیں، لہذا ان کا خون مباح ہوگا۔ بحرینی عوام اپنی سرزمین پر غاصب صہیونیوں کی موجودگی کے شدید مخالف ہیں۔
مقاومت اسلامی بحرین نے شہید حسن نصراللہ کی جانب سے بحرینی عوام کی پشت پناہی کو ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے شہروں اور قصبوں میں شہید حسن نصراللہ کی تصاویر اور حزب اللہ کے پرچم آویزان ہیں۔
تنظیم نے شہید حسن نصراللہ کے لئے رحمت الہی اور ان کے گھر والوں اور ساتھیوں کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔