صیہونی حکومت نے 11 دنوں میں 100 سے زائد لبنانی بچوں کو شہید کردیا
گزشتہ 11 دنوں کے دوران صیہونی فوج نے 100 سے زائد لبنانی بچوں کو شہید کیا، نیز گذشتہ 6 ہفتوں کے دوران 690 لبنانی بچے صیہونی جارحیت کی وجہ سے زخمی ہوئے۔
شیئرینگ :
یونیسیف کے مطابق، صیہونی حکومت نے بین الاقوامی انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئے 11 دنوں میں 100 سے زائد لبنانی بچوں کو قتل کیا ہے۔
لبنان کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے بتایا ہے کہ گزشتہ 11 دنوں کے دوران صیہونی فوج نے 100 سے زائد لبنانی بچوں کو شہید کیا، نیز گذشتہ 6 ہفتوں کے دوران 690 لبنانی بچے صیہونی جارحیت کی وجہ سے زخمی ہوئے۔
یونیسیف نے مختلف ممالک کے تعاون سے لبنان کو طبی امداد اور بنیادی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یونیسیف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیل نے 23 ستمبر 2024 سے لبنان میں اپنے فوجی آپریشن کو وسعت دی ہے اور یہ آپریشن بیروت سمیت لبنان کے تمام علاقوں تک پہنچ گیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی بمباری وسیع اور پرتشدد ہے اور جنوبی لبنان پر زمینی حملے ہوئے ہیں۔ نیز اسرائیلی حکومت اپنے حملوں میں بین الاقوامی انتباہات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کرتی ہے۔"