غزہ میں حالات نہایت سخت ہیں تاہم مقاومت پوری طرح دشمن پر حملے کے لئے پرعزم ہے
حماس کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت ایک سال غزہ پر جارحیت کے باوجود اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔
شیئرینگ :
حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت گذشتہ ایک سال کے دوران بربریت کے باوجود کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کرسکی ہے۔
حماس کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت ایک سال غزہ پر جارحیت کے باوجود اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔
الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران صہیونی حملوں کا مقصد شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو جنوب کی طرف منتقل کرنا ہے تاکہ اس کو ایک کامیابی کے طور پر پیش کرے۔
حماس کے رہنما نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں حالات نہایت سخت ہیں تاہم مقاومت پوری طرح دشمن پر حملے کے لئے پرعزم ہے اور آئندہ دنوں میں حملوں کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے عالمی برادری اور امت مسلمہ پر زور دیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لئے موثر اقدامات انجام دیں۔ اگر اس جنگ کو روکا نہ جائے تو پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آئے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...