ایران کی یمن کے خلاف امریکا اور برطانیہ کی فضائی جارحیت کی مذمت
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور صعدہ پر امریکا اور برطانیہ کے فضائی حملوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ان کی مذمت کی ہے۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے خلاف امریکا اور برطانیہ کی فضائی جارحیت کو صیہونی حکومت کے جرائم میں ان کی مشارکت کی دلیل قرار دیا ہے
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور صعدہ پر امریکا اور برطانیہ کے فضائی حملوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ان کی مذمت کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسماعیل بقائی نے برطانیہ اور امریکا کی جانب سے صیہونی حکومت کی اسلحہ جاتی مدد اور یمن کے خلاف ان دونوں ملکوں کی فضائی جارحیت کو غزہ کے مظلوم عوام کی نسل کشی میں ان کی مشارکت کا ثبوت قرار دیا۔
انھوں نے یمن کے مظلوم اور بہادر عوام کے خلاف امریکا اور برطانیہ کے جارحانہ اقدامات مغربی ایشیا میں کشیدگی اور بدامنی بڑھانے میں مذکورہ دونوں ملکوں کی مشارکت قرار دیا اور کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے یہ اقدامات جنگ افروزی، جارحیت اور فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری رکھنے میں صیہونی حکومت کی جرائتیں بڑھا رہے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت میں یمنیوں کی شرافتمندانہ کارروائيوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر امریکا اور برطانیہ کے حملے اور اس ملک کی حیاتی اہمیت کی تنصیبات کو تباہ کرنے کے ان کے اقدامات فلسطین اور لبنان کے عوام کے ساتھ یمنی عوام کی یک جہتی میں رخنہ نہیں ڈال سکتے
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...