تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے غاصبانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 43 ہزار 712 اور زخمیوں کی تعداد 103258 ہوگئی ہے۔
شیئرینگ :
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے گذشتہ سال 7 اکتوبر سے اس پٹی کے شہداء کی تعداد 43 ہزار 712 اور زخمیوں کی تعداد 103 ہزار 258 افراد تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے غاصبانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 43 ہزار 712 اور زخمیوں کی تعداد 103258 ہوگئی ہے۔
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اجتماعی قتل کے سات جرائم کا ارتکاب کیا جس میں 47 فلسطینی شہید اور 182 افراد زخمی ہوئے۔
اس وزارت کے حکام کے مطابق بڑی تعداد میں شہداء کی لاشیں اب بھی ملبے کے نیچے ہیں اور زخمیوں تک پہنچنا اور ان کی مدد کرنا ممکن نہیں ہے۔
تقریب نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا: ملک کی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی یافا ...