تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کے چہلم کی مناسبت سے انٹرنیشنل کانفرنس ہال میں مکتب نصراللہ انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔
شیئرینگ :
تہران میں مکتب نصراللہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوگئی ہے جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور مبصرین شرکت کررہے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کے چہلم کی مناسبت سے انٹرنیشنل کانفرنس ہال میں مکتب نصراللہ انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔
کانفرنس میں 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور مفکرین شرکت کررہے ہیں۔
کانفرنس کے دو سیشنز ہوں گے۔ صبح کے سیشن میں عمومی خطاب اور تقاریر کا سلسہ ہوگا جبکہ دوپہر کے سیشن میں ماہرین خطاب کریں گے۔
سید حسن نصراللہ حزب اللہ کے سربراہ تھے جن کو 27 ستمبر کو صہیونی حکومت نے بیروت کے علاقے ضاحیہ میں فضائی حملہ کرکے شہید کردیا تھا۔
شہید حسن نصراللہ تین دہائیوں تک مقاومت کی قیادت کرتے ہوئے صہیونی حکومت کو ناکوں چنے چبوادیا۔
تقریب نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا: ملک کی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی یافا ...