اسرائیلی دہشت گردانہ حملے اور جرائم استقامتی محاذ کی آواز کو دبا نہیں سکتے
حسین جابری انصاری نے پیر کو حزب اللہ کے میڈیا سیل کے انچارج مجاہد شہید محمد عفیف کی شہادت پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یہ حملہ، اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور حقیقت نیز ابلاغیاتی ذرائع میں اس کے محافظین کے خلاف جرائم پیشہ صیہونیوں کی جنگ کا ایک اور نمونہ ہے۔
شیئرینگ :
ایران کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے حزب اللہ کے میڈیا انچارج محمد عفیف کی شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ یہ دہشت گردانہ حملے اور جرائم استقامتی محاذ کی آواز کو دبا نہیں سکتے اور جب تک دہشت گردی اور جرائم جاری ہیں، اس کے مقبلے میں استقامت بھی جاری رہے گی۔
حسین جابری انصاری نے پیر کو حزب اللہ کے میڈیا سیل کے انچارج مجاہد شہید محمد عفیف کی شہادت پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یہ حملہ، اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور حقیقت نیز ابلاغیاتی ذرائع میں اس کے محافظین کے خلاف جرائم پیشہ صیہونیوں کی جنگ کا ایک اور نمونہ ہے۔
انھوں نے اپنے اس پیغام میں جرائم پیشہ صیہونیوں کی ریاستی دہشت گردی کے مقابلے میں دنیا کےصحافیوں اور نامہ نگاروں کی یک جہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ارنا کے مینیجنگ ڈئریکٹر کے پیغام کا مکمل متن یہ ہے:
" بسم اللہ الرحمن الرحیم
لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ کے میڈیا سیل کے انچارج اور غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں پائیداری اور استقامت کی محکم آواز، مجاہد شہید محمد عفیف، اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں، شہادت اور لقاء اللہ کے مرتبے پر فائز ہوگئے جو ان کی دیرینہ آروز تھی۔
یہ دہشت گردانہ کارروائي اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور حقیقت نیز ابلاغیاتی ذرائع میں اس کے محافظین کے خلاف جرائم پیشہ صیہونیوں کی جنگ کا ایک اور نمونہ ہے۔ صیہونی حکومت کی یہ دہشت گردانہ پالیسی، اس سے پہلے غزہ میں 210 صحافیوں اور نامہ نگاروں کے ٹارگیٹیڈ دہشت گردانہ قتل کی شکل میں دنیا اور دنیا والے دیکھ چکے ہیں۔
اس میں شک نہیں کہ یہ دہشت گردانہ حملے اور جرائم استقامت کی آواز کو خاموش نہیں کرسکتے اور جب تک قبضہ اور جرائم جاری ہیں، قبضے کے مقابلے میں استقامت بھی جاری رہے گی اور باشرف نامہ نگار نیز حقیقت و آگاہی کے پاسدار صحافی استقامت کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ہم جرائم پیشہ صیہونیوں کی ریاستی دہشت گردی کے مقابلے میں سرگرم صحافیوں کی حمایت میں دنیا کے سبھی ابلاغیاتی اداروں اور نامہ نگاروں کی یک جہتی پر زور دیتے ہوئےمجاہد راہ خدا، برادر عزیز محمد عفیف کی شہادت پرشہید کے لواحقین اور ان کے،حزب اللہ کے، ساتھیوں کو مبارکباد اورتعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوند عالم سے شہید کے لئے رحمت ورضوان نیز ان کے لواحقین کے لئے صبر، اجر اورشہید کی راہ پر گامزن رہنے میں توفیقات طلب کرتے ہیں۔ "
حزب اللہ لبنان نے پیر 18 نومبر کی صبح ایک بیان جاری کرکے اپنے میڈیا انچارج محمد عفیف نابلسی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...