تاریخ شائع کریں2024 18 November گھنٹہ 14:17
خبر کا کوڈ : 657845

ایلات بندرہ گاہ پر عراقی مجاہدین کا ڈرون حملہ ناکام بنانے کی صیہونی ایئرڈیفنس کی کوشش ناکام

تقریب خبررساں ایجنسی نے پیر کی صبح فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی مجاہدین کے ایک ڈرون کو صیہونی ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی نشانہ بناکر تباہ کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی ۔
ایلات بندرہ گاہ پر عراقی مجاہدین کا ڈرون حملہ ناکام بنانے کی صیہونی ایئرڈیفنس کی کوشش ناکام
 ایلات بندرہ گاہ  پرعراقی مجاہدین کا ڈرون حملہ ناکام بنانے کی صیہونی ایئرڈیفنس کی کوشش ناکام ہوگئی

تقریب خبررساں ایجنسی نے پیر کی صبح فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی مجاہدین کے ایک ڈرون کو صیہونی ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی نشانہ بناکر تباہ کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی ۔

 اس رپورٹ کے مطابق عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کے اس ڈرون نے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں ایلات کی ام الرشراش بندرگاہ کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ایلات کی ام الرشراش بندگاہ پر نصب ایئر ڈیفنس سسٹم نے عراقی مجاہدین کے اس ڈرون کونشانہ بناکر  تباہ کرنے کے لئے ایک میزائل فائر کیا جو فضا میں کچھ دور جاکر پلٹ گیا اور ایلات بندرگاہ پر جاکر گرا۔

صیہونی فوج نے ایک بیان جاری کرکے  کہا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیق کی جائے گی۔

یاد رہے کہ عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے پیر کی صبح بتایا تھا کہ اس نے صیہونی حکومت کی ایلات بندرگاہ کے ایک اہم مرکز پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdceef8pnjh8nvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ