تاریخ شائع کریں2024 18 November گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 657850

صہیونی حکومت سے محمد عفیف کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا

تقریب خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اپنے میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف کی صہیونی حملے میں شہادت کی تصدیق کی ہے۔
صہیونی حکومت سے محمد عفیف کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا
حزب اللہ نے اپنے میڈیا سیل کے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت سے اس حملے کا بدلہ لیا جائے گا۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اپنے میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف کی صہیونی حملے میں شہادت کی تصدیق کی ہے۔

تنظیم نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم مجاہد محمد عفیف کی شہادت پر مقاومت کو تبریک پیش کی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید حاج محمد عفیف النابلسی گذشتہ روز صہیونی حکومت کے حملے میں شہید ہوگئے۔ انہوں نے پوری عمر عوام اور مقاومت کی خدمت کی اور شہادت کو گلے لگایا۔

حزب اللہ نے تاکید کی ہے کہ شہید محمد عفیف کی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا اور صہیونی حکومت کو اس بزدلانہ حملے کی قیمت چکانا پڑے گی۔
https://taghribnews.com/vdcam0niw49nma1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ