تاریخ شائع کریں2024 6 December گھنٹہ 19:02
خبر کا کوڈ : 659873

شامی فوج میدان جنگ میں برتری قائم کی ہوئی ہے۔

تکفیری دہشت گردوں کو علاقائی اور عالمی ممالک کی حمایت حاصل ہے:شامی وزیردفاع
شامی فوج میدان جنگ میں برتری قائم کی ہوئی ہے۔
شامی وزیر دفاع علی محمود عباس نے کہا کہ فوج نے حمص میں جنگی تیکنیک کے تحت عقب نشینی کی ہے۔

اس سے پہلے سعودی چینل العربیہ نے کہا تھا کہ تحریر الشام اور دیگر تکفیری تنظیموں نے حماہ پر قبضے کے بعد حمص کی جانب پیشقدمی شروع کی ہے۔

شامی وزیردفاع نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کو علاقائی اور عالمی ممالک کی حمایت حاصل ہے اس لئے جدید ترین ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شامی فوج میدان جنگ میں برتری قائم کی ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران عام شہریوں کی بھی حفاظت کا حتی الامکان خیال رکھا جارہا ہے۔ شامی فوج عوام اور اپنے اتحادیوں کی مدد سے اس جنگ میں کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن آشوب برپا کرنے کے لئے پروپیگنڈا، جھوٹ اور جعلی خبروں کا سہارا لے رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلی ویڈیو بنائی جارہی ہیں۔

وزیردفاع نے مزید کہا کہ شامی عوام مطمئن رہیں کہ فوج دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے شہروں میں دوبارہ امن قائم کرے گی۔ شامی فوج اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ملک کی حفاظت کرے گی۔
https://taghribnews.com/vdchqwn-x23nm6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ