تاریخ شائع کریں2024 6 December گھنٹہ 19:28
خبر کا کوڈ : 659878

بغداد میں عراقی اور شامی وزرائے خارجہ کی ملاقات

عراق کو شام کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش ہے:عراقی وزیر خارجہ
بغداد میں عراقی اور شامی وزرائے خارجہ کی ملاقات
المیادین کے حوالے سے خبر ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے بغداد میں اپنے شامی ہم منصب بسام صباغ سے شام کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بات چیت کی۔

فریقین نے شام میں سکیورٹی چیلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران عراقی وزیر خارجہ نے کہا: عراق کو شام کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش ہے، تاہم بغداد بڑی تندہی کے ساتھ معاملے کی پیروی کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شام کی صورت حال کا براہ راست اثر خطے کی سلامتی اور استحکام پر پڑ رہا ہے۔

اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ نے کہا: موجودہ حالات پورے خطے کی سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی سلامتی کے تحفظ کے لئے مشرکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdccmoqe42bqp48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ