تاریخ شائع کریں2024 6 December گھنٹہ 19:52
خبر کا کوڈ : 659882

امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی اخلاقی اور قانونی حیثیت کھو چکا ہے

ایران ہمیشہ مزاحمتی محاذ اور شام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ آیت اللہ صدیقی
امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی اخلاقی اور قانونی حیثیت کھو چکا ہے
رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ صدیقی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ امریکی اور یورپی حکام ایران کے معاملے مییں بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی پابندی نہیں کرتے۔
 
ایران ہمیشہ مزاحمتی محاذ اور شام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
آیت اللہ صدیقی نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر خارجہ نے شام اور ترکی کے دورے کے دوران اعلان کیا کہ ایران ہمیشہ مزاحمتی محاذ اور شام کے ساتھ کھڑا ہے۔" ہمیں اس نفرت و عداوت کی آگ کو بجھانے کے لئے عزم بالجزم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی اخلاقی اور قانونی حیثیت کھو چکا ہے۔ وہ مذاکرات نہیں کرتا بلکہ تاوان لیتا ہے۔ انہوں نے جے سی پی او اے کو پھاڑ دیا اور معاہدے سے دستبردار ہو گئے۔

امریکہ ایران کے حوالے سے اپنے کسی وعدے کی پابندی نہیں کرتا۔ امام جمعہ تہران نے مزید کہا کہ آخر ہم  ایک ہی سوراخ سے کتنے بار ڈسے جائیں؟" ہم نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کبھی عزت حاصل نہیں کی۔ وہ ہمارے ساتھ کسی معاہدے میں خود کو بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے پابند نہیں سمجھتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکی حکام ڈاکو اور باغی صفت لوگ ہیں جو صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔ وہ تمام کمزور قوموں سے بھتہ مانگتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdch6wn-i23nm6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ