صہیونی حکومت نے جنوبی لبنان اور غزہ میں سویلین پر فاسفورس بم گرائے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نےزور دے کر کہا ہے کہ سفید فاسفورس کا استعمال جنگی جرم ہے اور صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی جانی چاہیے۔
شیئرینگ :
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطی مخصوصا شام کی صورتحال اور کیمیائی ہتھیاروں پر گفتگو کی۔
ایروانی نے کہا کہ معتبر ذرائع کے مطابق صہیونی حکومت نے جنوبی لبنان اور غزہ میں سویلین پر فاسفورس بم گرائے ہیں۔ ایران کو اس پرشدید تشویش ہے۔ یہ اقدام انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سفید فاسفورس بم بہت مہلک اور تباہ کن ہیں، اس کا استعمال جنگی جرائم میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل اور کیمیائی ہتھیاروں کی عالمی کنونشن کو صہیونی حکومت کے اس اقدام کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔