تاریخ شائع کریں2024 7 December گھنٹہ 16:05
خبر کا کوڈ : 659976

پاکستان دہشت گردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کررہا ہے

پاک بحریہ ہر طرح کے چینلجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستانی وزیراعظم
پاکستان دہشت گردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کررہا ہے
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے 2016ء میں دہشت گردی کا خاتمہ کردیا تھا مگر بدقسمتی سے دہشت گردی کے ناسور نے دوبارہ سر اٹھایا ہے۔

تقریب نیوز ایجنسی کی پاکستانی میڈیا کے حوالے سے خبر ہے کہ نیشنل میری ٹائم سیکیوٹی کے ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم ںے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کررہا ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، حکومت اور افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہم ملک میں فول پروف سیکیورٹی چاہتے ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم  ںے کہا کہ پاک بحریہ ہر طرح کے چینلجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ کے افسر اور جوان سمندری حدود کا تحفظ یقینی بنارہے ہیں، پاک بحریہ سمندری وسائل سے استفادہ کےلیے اقدامات کررہی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ دور میں بلیو اکانومی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، بلیو اکانومی سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور ممکن ہے، دوست ملک چین بحری شعبہ میں تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے گوادر بندرگاہ مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن و امان یقینی بنانے کے لیے اپیکس کمیٹی کے اجلاس ہوئے، دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار افراد شہید ہوئے، اس جنگ میں ہمارے ملک کا تین ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ہم نے 2016ء میں دہشت گردی کا خاتمہ کردیا تھا مگر بدقسمتی سے دہشت گردی کے ناسور نے دوبارہ قدم اٹھایا ہے ہم نے طے کرلیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہمارے افسران و جوان عوام کے محفوظ مستقبل کے لیے جانیں دے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbz9b00rhbs9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ